۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیلاب متاثرین

حوزہ/ 18متاثرہ علاقوں کے 1,300 سیلاب متاثرین کی خدمت میں تبرک امام حسین علیہ السلام فراہم کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام ضلع سکھر، سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے تبرک امام حسین علیہ السلام فراہم کیا گیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18متاثرہ علاقوں کے 1,300 متاثرین کی خدمت میں تبرک پیش کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے تبرک کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رضاکار اور خدمت گار دور دراز کا سفر طے کرکے متاثرین تک سہولیات پہنچا رہے ہیں اور ان سے عملی ہمدردی کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .